لندن:
عمارتوں، چھتوں اور چھوٹی پہاڑیوں کے درمیان جست بھرنے اور خطرناک کرتب دکھانے کے شوقین افراد پارکر کہلاتےہیں اور اسٹورر نامی برطانوی گروپ کو اب دس برس مکمل ہوچکے ہیں۔
اس دوران انہوں نے دبئی، استنبول، چین، جاپان، اسپین، سیئول اور دنیا کے دیگر مقامات پر اپنے عزم کو آزمایا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں ہالی وڈ کی فلموں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ کے دس سال مکمل ہوچکے ہیں یوٹیوب پر سکسکرائبر کی تعداد 50 لاکھ مکمل ہونے پر اپنی ایک عشرے کی کہانی ویڈیو کی صورت میں شیئر کی ہے۔