امریکا نے سوڈان کو بڑی خوشخبری سنادی

344

واشنگٹن: امریکا نے سوڈان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والےممالک کی بلیک لسٹ سےنکال دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے سوڈان کو فہرست سے نکالنے والی دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں، اس پیش رفت کے پیچھے عوامل یہ ہے کہ سوڈان رواں سال اکتوبر میں اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہے اور سوڈان نے دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکلنے کے لیے اسرائیل سے معاہدہ کر کے امریکا کو تاوان ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ سوڈان کو ان ممالک کی بلیک لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا جن پر دہشتگردی کی اعانت کرنے کا الزام ہے، کیونکہ سوڈان کی عبوری حکومت نے امریکی متاثرین اور ان کے لواحقین کو تین کروڑ35 لاکھ ڈالر کے ایک معاوضے کے پیکج کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔