نیویارک: کرسمس تقریب کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک

306

امریکہ میں کرسمس تقریب میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی شہر نیویارک میں چرچ کےباہر ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ حملے سے ذرا پہلے عبادت گاہ میں دعائیہ تقریب ہوئی تھی، واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مجرمانہ سرگرمیوں پر مشتمل طویل ریکارڈ موجود ہے، وہ اسلحے کے علاوہ خطرناک سامان بھی ہمراہ لایا جس میں آتش گیر مادہ، رسیاں، چاقو اور تاریں شامل تھیں۔ پولیس کمشنر نے اہلکاروں کی جانب سے حملہ آور کی ہلاکت کو کارنامہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس کے سبب اسلحہ کنٹرول کرنے سے متعلق قوانین لانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس طرف کوئی خاص پیش رفت دیکھنے میں نہیں آ رہی۔