قندھار میں طالبان کا حملہ، افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 51 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

329

قندھار میں طالبان کے گڑھ میں متعدد چوکیوں پر حملے میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی میں درجنوں طالبان جنگجو مارے گئے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے قندھار شہر کے آس پاس کے 5 اضلاع میں چوکیوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں افغان فورسز نے بھاری فضائی اور زمینی حملے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کو ناکام بنادیا جس کے نتیجے میں 51 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم انہوں نے سرکاری فورسز کی ہلاکتوں کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔