سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے مائیکروسافٹ کے انٹرنیٹ براؤزرز استعمال کرنے والے صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی مائیکرو سافٹ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے انٹرنیٹ براؤزر کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
مائیکروسافٹ ماہرین کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس مئی اور اگست میں ہیکرز نے ’ڈبڈ ایڈروز‘ Dubbed Adroze نامی وائرس کی مدد سے حملے کیے اور کئی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔
مائیکروسافٹ کی تحقیقی ٹیم کے مطابق ’یہ وائرس خود بہ خود کمپیوٹر میں انسٹال ہوجاتا ہے اور کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کے مختلف حصوں میں اپنے فولڈر بنا دیتا ہے، سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ وائرس عام پروگرام کی طرح نظر آتے ہیں جن کی مدد سے رسائی اور ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے‘۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق اگر کسی کمپیوٹر میں یہ وائرس انسٹال ہوجائے تو پھر کوئیک آڈیو ڈاٹ ایگزی، آڈیو لاوا ڈاٹ ایگزی اور کنورٹرڈاٹ ایگزی کے نام سے فائلز نظر آتی ہیں، جو دراصل آپ کے ڈیٹا کی دوسروں کو رسائی دے رہی ہوتی ہیں۔