مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم کا ایک اور کارنامہ، 63 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے

303

کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 63 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا گیا ایک اور ورلڈ ریکارڈ منظور ہو گیا، راشد نسیم کا سال2020 میں پاکستان کے لیے 19 واں ریکارڈ بن گیا جس کے بعد کل ریکارڈز کی تعداد 63 ہو گئی۔

انھوں نے 63واں عالمی ریکارڈ 3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 131 ککس مار کر بنایا، گنیز انتظامیہ کی شرط کم سے کم 100 ککس مارنا تھی،راشد نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے ورلڈ ریکارڈز کی سنچری کرنا چاہتا ہوں۔