اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، یہ مشکل ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔
اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کہ ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ علاوہ ازیں ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ وہ انہیں فلمیں بھی تجویز کریں۔