انتخابی شکست کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج

295

 واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی انتخابی ناکامی کو ووٹوں کی چوری اور دھاندلی کا نتیجہ قرار دینےو الے ان کے حامیوں نے امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حامی روجر اسٹون  سے جڑے ’’اسٹاپ دی اسٹیل‘‘ (چوری بند کرو) کے تحت ہونے والی ریلیوں میں مظاہرین نے احتجاجی نعرے لگائے اور چرچ گروپس نے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔

واشنگٹن میں سپریم کورٹ سمیت مختلف مقامات  کے ساتھ ساتھ ریاست جارجیا، پنسلوینیا، مشیگن ، وسکونسن، نواڈا اور ایری زونا کے دارالحکومتوں  میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ وہ تمام ریاستیں ہیں جہاں ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

اب تک مرکزی اور ریاستی 50 عدالتوں کی جانب سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں آیا جس سے بائیڈن کی انتخابی کام یابی کسی طرح بھی متاثر یا مشتبہ ہوتی ہو۔ جمعے کو امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی جانب سے چار ریاستوں میں انتخابی نتائج کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔