کسانوں کا مودی سرکار کے سامنے جھکنے سے انکار، احتجاج میں شدت لانے کا اعلان

308

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کے متعارف کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کسانوں  کامودی سرکار کی  متنازعہ زرعی پالیسیو ں کے   خلاف احتجاج فیصلہ کن مرحلے میں  داخل ہوچکا ہے۔ وفاقی حکومت اور کسانوں خے نمائندگان کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور  ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے احتجاج میں شدت لانے  کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ  بھارت بھر کے ہزاروں کسانوں نے  اتوار سے  ’’دہلی چلو‘‘ تحریک شروع  کرنے  کا اعلان کردیا ہے۔

بھارت کے مختلف ریاستوں سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوں اور مظاہروں کی بڑھتی ہوئی شدت سے خوف ز دہ   انتظامیہ نے دارالحکومت کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے جب کہ دہلی میں پہلے سے موجود دھرنے  پر بیٹھے کسانوں کے  خلاف آپریشن کا فیصلہ بھی کر  لیا گیا۔