کورونا وائرس: دنیا میں7 کروڑ 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر

284

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 21 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 13 ہزار 266 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 5 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 5 ہزار82 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار55 اور 98 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 143 اور 68 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 26 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار 453 ہے۔

فرانس میں 23 لاکھ65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 57 ہزار761 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 30 ہزار کورونا کیسز اور 64 ہزار 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔