افغان رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی، 2 افراد ہلاک

293

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور  2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ دھماکا ایوان نمائندگان کے رکن کی گاڑی کے بارودی مواد سے ٹکرانے کے باعث ہوا تاہم سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدالت کا جج ہلاک ہو گیا۔