جی میل میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ

523

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور گوگل نے اسے اب مزید بہتر بنادیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ اب صارفین جی میل میں مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے بغیر بھی تبدیلیاں کرسکیں گے۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے مائیکرو سافٹ آفس فائلز میں ایڈیٹنگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لیے گوگل ڈرائیو کا سہارا لینا پڑتا تھا۔

مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یعنی جب کسی صارف کو ای میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرسکیں گے۔

اسی طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل کے ساتھ رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔

اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔