معروف ملٹی اںٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی کی ملکیت ٹی وی چینل ’ہولو‘ نے تصدیق کی ہے کہ معروف امریکی شوبز خاندان ’کارڈیشین‘ اب ان کے لیے پروگرام کرے گا۔
’کارڈیشین‘ خاندان اس سے قبل معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی این بی سی یونیورسل کے ٹی وی چینل ای نیٹ ورک کے لیے فیملی ریئلٹی شو کرتا تھا۔
یہ خاندان ای نیٹ ورک کے لیے دنیا بھر میں معروف ریئلٹی فیملی شو ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ کرتا تھا، جسے ابتدائی طور پر 2007 مین شروع کیا گیا تھا۔
’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز‘ شو دراصل امریکا کی شوبز فیملی کا خاندانی شو تھا، جہاں نہ صرف وہ اپنی زندگی کے تمام معاملات بلکہ اپنے پروفیشنل کے معاملات پر ٹی وی اسکرین پر لاتے تھے۔