سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ جموں کشمیر کے خوبصورت علاقے گلمرگ میں ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔
گزشتہ ماہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان ان دنوں جموں کشمیر میں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر کے خوبصورت علاقے گلمرگ میں کھینچی گئیں اپنی اور شوہر مفتی انس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔