پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ کی ہالی ووڈ میں انٹری

413

لاس اینجلس: نامور پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ’’مس مارول‘‘ ٹی وی سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہیں۔

’’دام‘‘، ’’میرا یقین‘‘ جیسے مقبول ڈراموں اور ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ بُچہ اب ہالی ووڈ میں اداکاری کریں گی۔ نمرہ بچہ مارول اسٹوڈیو کی پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو ٹی وی سیریز ’’مس مارول‘‘ میں نظر آئیں گی۔

اس بات کی تصدیق خود مارول اسٹوڈیو کی ویب سائٹ پر کی گئی ہے جس میں ’’مس مارول‘‘ کی کاسٹ میں نمرہ بُچہ کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی یہ بات منظر پر نہیں آئی کہ نمرہ بُچہ ٹی وی سیریز میں کیا کردار ادا کررہی ہیں۔