بھارتی اداکارہ آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ آریا بینرجی کولکتہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں، آریا بینرجی کا اصل نام دیودتا بینرجی تھا اور وہ کولکتہ میں اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں جب کہ ان کی بہن سنگاپور میں رہائش پذیر ہیں۔
پولیس کے مطابق آج صبح نوکرانی کے دروازہ بجانے پر جب کوئی جواب نہیں ملا تو نوکرانی نے فوراً پولیس اور پڑوسیوں کو آگاہ کیا، دروازہ توڑا گیا تو اندر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی جب کہ فرش پر شراب کی بھی متعدد بوتلیں پڑی ہوئی ملیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ آریا بینرجی نے 2 بھارتی فلموں میں کام کیا ہے جس میں ’لو، سیکس دھوکا‘ اور ’دی ڈرٹی پکچر شامل‘ ہیں