واشنگٹن: امریکا نے بھی ملکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کے اشتراک سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے برائے غذا و دوا ’’ ایف ڈی اے‘‘ کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان کی جانب سے جاری بیان میں فائزر کی کورونا ویکسین کو محفوظ قرار دیتے ہوئے ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دیدی۔
فائزر کی اپنی ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے درخواست پر ایف ڈی اے کے ایک مشاورتی کونسل نے ٹرائل کے سائنسی شواہد پر جرح کی تھی اور 22 میں سے 17 نے ہنگامی استعمال کی سفارش کی تھی تاہم 4 ارکان نے 16 سال سے کم عمر مریضوں میں استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔