ریاض: سعودی عرب میں بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دیدی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے امریکی دوا ساز ادارے فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کرلی ہے۔
سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی منظوری فائزر کی جانب سے فراہم کیے گئے مواد اور سائنسی شواہد کے تجزیے کے بعد دی۔
سعودی عرب فائزر کی ویکسین کی منظوری دینے والا دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے اس سے قبل بحرین نے ویکسین کی اجازت کی منظوری دی تھی جب کہ عالمی سطح پر سب سے پہلے برطانیہ اور بعد ازاں کینیڈا اور میکسیکو بھی منظوری دے چکے ہیں۔