مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

325

سری نگر: ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے دوکشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ریاستی دہشت گردہ اورنام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کرکے مزید دوکشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

شہادتوں کے باوجود ضلع میں بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف صدائے احتجاج کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر مظاہرہ بھی کیا۔