وقار یونس نے شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کو اہم مشورہ دے دیا۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کا سلسلہ خاصا طویل ہوچکا، دونوں سابق کرکٹرز کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کر دینا چاہیے، بہتر ہوگا کہ کسی جگہ پر ملاقات کا اہتمام کرکے گلے شکوے دور کرلیں۔
یاد رہے کہ 2007 میں کانپور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔