2020: کورونا کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات

353

رواں سال تھوڑی حسین اور زیادہ غمگین یادوں کے ساتھ جہاں اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے وہی دنیا بھر کے لیے ایک بہت بڑی تبدیلی چھوڑے جارہا ہے۔

اس تبدیلی کا سبب فروری میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کو کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، اس عالمی وبا نے اگرچہ پورا سال معمولات زندگی کو متاثر کیے رکھا تاہم زندگی کا کارواں بھی سست ہی سہی لیکن چلتا نظر آیا۔

اس چلتے کارواں کے دوران شوبز کی جہاں بہت سی شخصیات ایک دوسرے سے راہیں جدا کرتی نظر آئیں وہیں کئی شخصیات عالمی وبا کے دوران بھی ازدواجی بندھن میں بندھتے دکھائی دیے۔

آئیے جانتے ہیں کہ 2020 میں پاکستان کی کون سی مشہور شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

’یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رواں برس حقیقی زندگی میں ایک ہونے والی سرفہرست جوڑیوں میں شامل ہیں۔

اداکار جوڑی مارچ کے مہینے میں ابوظہبی میں  ضیا نورائی جزیرے  کے مقام پر سادہ سی تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھی اور نکاح کے فوراً بعد ہی ’ساحد کی شادی‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

رواں برس اپریل کے ماہ میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین70 سالہ  اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی سے ہوئی جس میں  صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی اس مشکل ترین صورتحال میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

رواں برس پاکستانی اداکارہ نمرہ خان  راجا افتخار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نمرہ خان راجا افتخارکے ساتھ 19 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی کےساتھ رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آغا علی اور اداکارہ سارا خان کا کپل سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہا تھا۔

رواں برس  مئی میں اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل گرل صدف کنول گھر میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں ازدواجی بندھن میں منسلک ہوگئے۔

اداکارہ شہروز سبزواری کی دوسری جب کہ ماڈل صدف کنول کی یہ پہلی شادی تھی اور شادی سے قبل دونوں کے تعلقات کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔

مئی میں ہی ایک اور اداکار پاکستانی جوڑے نے سادگی کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

اداکار دانیال راحیل اور فریال محمود نے لاہور میں سادگی کے ساتھ گھریلو افراد کی موجودگی میں شادی کی۔