سیلفی نہ بنوانے پر ہمایوں نے مداح سے معافی مانگ لی

318

اداکار ہمایوں سعید کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید نے انہیں تین گھنٹے تک انتظار کروایا لیکن پھر بھی ان کے ساتھ سیلفی نہیں لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکرین پر نظر آنے والے ہیرو ز کو اکثر لوگ اپنے دلوں میں بھی ہیروز کا درجہ دے لیتے ہیں اور ان سےخواہشات بھی وابستہ کر لیتے ہیں، اگر وہ پوری نہ ہوں تو آئیڈیل ٹوٹنے سا لگتا ہے جس کا اظہار کئے بنا رہا نہیں جاتا۔ ایسا ہی واقعہ ہمایوں سعید کے ساتھ پیش آیا جس میں مداح نے سیلفی نہ بنانے پر اپنے ہیرو سے شکوہ کر ڈالا۔ مداح کا کہنا تھا کہ جب شہرت مل جاتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔

اس مداح کی جانب سے ٹویٹ کرنے کے بعد ہمایوں سعید نے جوابی ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا ‘‘3 گھنٹے کے بعد میں تجھے ڈھونڈ رہا تھا، خیر معاف کردے ، اگلی بار۔’’ہمایوں سعید کی جانب سے جوابی ٹویٹ کرنے کے بعد یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم ہمایوں سعید نے معافی تو مانگی ورنہ کچھ فنکار تو بہت گھمنڈی ہوتے ہیں اور ان میں ذرا بھی اخلاقیات نہیں ہوتیں۔