برطانیہ اور یورپی یونین نوٹریڈ ڈیل کی جانب بڑھ رہے ہیں: بورس جانسن

293

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے قوی امکانات ہیں جس سے وہ نو ٹریڈ ڈیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی اتحاد کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کے امکانات ہیں، عوام حالات کے لیے تیار رہیں۔ برطانیہ اور یورپی یونین سال کے آخر میں آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق پانے میں ناکام ہو جائیں گے جس سے مارکیٹوں میں معاشی خطرہ بڑھے گا۔

یورپی یونین 27 ممالک اور 450 ملین صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک ہے۔