ویوو کا نیا فلیگ شپ فون ایکس 60 رواں ماہ پیش ہوگا

475

ویوو کا نیا فلیگ شپ فون رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

ویوو ایکس 60 اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں 5 این ایم ایکسینوس 1080 پراسیسر دیا جائے گا۔

کمپنی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس ماہ ایک بڑا اعلان ہوسکتا ہے اور اب ایک لیک میں بتایا گیا کہ یہ فون 28 دسمبر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا سام سنگ کا تیار کردہ ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

فون کے ڈسپلے میں سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا۔

اس فون کے بارے میں لیکس سے عندیہ ملا ہے کہ بیک پر چوکور کیمرا آئی لینڈ ہوگا جس میں 3 سے 4 کیمرے ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 8 جی بی ریم، 512 جی بی تک اسٹوریج اور 33 واٹ اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے ویوو نے جوn میں ایکس 50 سیریز کو متعارف کرایا تھا۔

اس سیریز کے 3 فونز ایکس 50، ایکس 50 پرو اور ایکس 50 پرو پلس پیش کیے گئے تھے جن میں پرو پلس فیچرز کے لحاظ سے زیادہ بہترین فون تھا۔

ایکس 50 پرو پلس میں 6.56 انچ ڈسپلے 120 ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا تھا۔