پاکستان کے پہلے ڈرائیو ان سینما کا افتتاح 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

300

پاکستان کے پہلے ڈرائیو ان سینما کا افتتاح 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ کورونا وباء کے پیش نظر شہری اپنی گاڑیوں میں ہی بیٹھ کر فلم دیکھ سکیں گے۔

سی ڈی اے اور نجی ٹیلی کام کمپنی کے تعاون سے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ایک ماہ کے لیے ڈرائیو ان سینما لگائے گا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن روزانہ شام ساڑھے پانچ بجےسے فلم دکھائی جائے گی۔

رضوان افضل کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سینما کی رونقیں بحال کی جائیں گی لیکن کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔