سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں مسترد، میری صحت بہتر ہے: اداکارہ ندا یاسر

610

لاہور: اداکارہ ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری صحت بہتر ہے اور اہلخانہ سمیت گھر پر ہیں۔

ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ ندا یاسر کے مارننگ شوز میں شرکت کرنے والی کچھ شخصیات اور ان کے عملے کے کچھ ارکان بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تاہم اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ ان کے عملے سمیت گھرکے ملازمین میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ ان کے بیٹوں میں بھی کورونا وائرس منتقل نہیں ہوا۔

اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی اور ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہوئے۔ شو میں اداکار نوید رضا کے ساتھ شرکت کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے بھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا مگر ان کا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔