سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
اس دوران قابض فوج کے اہلکاروں نے تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں شہید نوجوان مجاہدین تھے جو ایک مقابلے میں جاں بحق ہوئے۔
علاوہ ازیں ضلع بارہمولا میں دستی بم کے حملے میں 4 عام شہری زخمی ہوگئے۔