جنگ عظیم دوم کے امریکی لڑاکا پائلٹ اور آواز کی رکاوٹ توڑنے والے جنرل (ر) چک یاگر 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
70 سے زائد عرصہ قبل آواز کی رکاوٹ کو توڑنے والے وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے خلائی پروگرام کی راہ ہموار کرنے میں مدد کی۔
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق چک یاگر کی موت کا اعلان ان کی اہلیہ، وکٹوریا نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا۔
وکٹوریا یاگر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ میں آپ کو بتاتی ہوں کہ جنرل چک یاگر رات 9 بجے سے قبل انتقال کرگئے۔