لندن: برطانیہ میں ایک 90 سالہ خاتون کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا کر ملک بھر میں ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں آج صبح سے ملک بھر میں کورونا کے حفاظتی ٹیکوں کو لگانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جسے ’وی ڈے‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کووینٹری کے یونیورسٹی اسپتال میں سب سے پہلی ڈوز مارگریٹ کینن کو لگائی گئی ہے جو آئندہ ہفتے اپنی 91 ویں سالگرہ منائیں گی۔
پہلی 8 لاکھ خوراکیں 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائیں گی جس کے لیے ابتدائی طور پر 70 اسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔