شہزادہ ہیری کا بھی بیوی کی طرح برطانوی اخبار پر مقدمہ

395

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کی طرح معروف برطانوی اخبار ‘دی میل آن سنڈے‘ کے خلاف مضمون میں جھوٹے دعوے کرنے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

‘دی میل آن سنڈے‘ پر شہزادہ ہیری کی بیوی نے پہلے ہی ایک مضمون شائع کرنے کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعتیں بھی ہوچکی ہیں اور مذکورہ کیس کے پہلے مرحلے میں برطانوی عدالت نے اخبار کے حق میں ریمارکس دیے تھے۔

میگھن مارکل نے برطانوی اخبار کے خلاف اکتوبر 2019 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

برطانوی شہزادی نے مقامی اخبار پر اپنے والد کو لکھے گئے ایک خط کو غلط انداز میں شائع کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔