مقبوضہ کشمیر: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پھر نظربند

357

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں ایک مرتبہ پھر نظر بند کردیا ہے۔

بھارت میں برسر اقتدارانتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعطم نریندر مودی کی حکومت نے محبوبہ مفتی کو اس سے قبل بھی گھر پہ نظر بند کیا تھا۔

صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ 25 نومبر کو انہیں انتظامیہ نے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ دو دن سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔