بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) سے علیحدگی ’پاور پالیٹکس‘ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری امریکا کے رویے سے متفق نہیں ہے، امریکا ڈبلیو ایچ او کے حلقے سے نکل کر پاور پالیٹکس کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین پر کروناوائرس کے الزام سے نہ وائرس ختم ہوگا نہ جانیں بچ سکیں گی، وبائی مرض پر سیاست کے بجائے امریکی سیاستدان اس کے خاتمے کے لیے اقدامات پر توجہ دیں۔
اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔
قبل ازیں امریکا کے صدر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔