یو کے اسنوکر چیمپئن شپ، آسٹریلیا کے نیل روبرٹسن نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

353

یو کے اسنوکر چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے نیل روبرٹسن نے نمبر ون جَڈ ٹرمپ کو ہرا کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔

انگلینڈ کے ٹاؤن ملٹن میں یو کے اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل ہوا، آسٹریلیا کے نیل روبرٹسن کا نمبر ون جَڈ ٹرمپ سے مقابلہ ہوا، دونوں کھلاڑیوں کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا۔

پہلے سیشن میں میچ چار چار سے برابر رہا، آسٹریلوی کیوئسٹ روبرٹسن نے اٹھارہ فریم کا فیصلہ کن مقابلہ جیت تیسری بار یو کے اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، چمچماتی ٹرافی اور دو لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم اپنے نام کی۔