کورونا وائرس، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

334

جوہانس برگ: کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کردیا۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا ملتوی کردیا ہے، پہلا ون ڈے 2 بار ری شیڈول کرنے کے بعد دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیپ ٹاؤن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دونوں ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں تاہم اب انگلش ٹیم کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔ ون ڈے سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔