بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے تجارتی معاہدے کی آخری کوششیں جاری

308

برسلز: برطانوی اور یورپی یونین کی جانب سے مذاکرات کرنے والوں نے 8 ماہ تک کسی سمجھوتے میں ناکامی کے بعد بریگزٹ تجارتی معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے ممکنہ طور پر آخری 2 روزہ جدوجہد شروع کردی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ فروسٹ اور مائیکل بارنیر نے بات چیت کا آغاز وہیں سے کیا جہاں انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں چھوڑا تھا جس سے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے بے ثمر مذاکرات میں 2 روزہ تعطل کا خاتمہ ہوگیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ فروسٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہم ڈیل کے لیے بہت محنت کررہے ہیں اور دیکھیں گے کہ  مذاکرات میں کیا ہوتا ہے’۔