کابل: افغان صوبے قندھار کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر سیکیورٹی گارڈز نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم تیز رفتار کار رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی اور زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔ جائے وقوعہ پر کئی افراد شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑے ہیں۔
بم دھماکے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔