مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں پر دنیا بھر میں بھرپور احتجاج

444

مودی سرکار کے دور میں پہلے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے قید خانے میں تبدیل کیا گیا، پھر شہریت کے کالے قانون سے اقلیتوں کے بنیادی حقوق چھینے اور اب کسانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا۔

ایک بار پھر دنیا بھر میں بی جے پی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف دُنیا بھر میں احتجاج جاری ہے بالخصوص کسانوں کے معاشی قتل کے خلاف سِکھوں کے نعروں سے مغربی دُنیا گونج اُٹھی۔

لندن میں مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسی اور کسانوں پر ریاستی جبر کیخلاف مظاہر کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سِکھ رہنما ڈاکٹر اَمر جیت سنگھ نے پاکستانی حکومت، اداروں اور خصوصی طور پر پاکستان میڈیا سے ہندوتوا کے خلاف مدد کی اپیل کر دی۔