انڈونیشیا: سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 دہشتگرد ہلاک

421

انڈونیشیا کی سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں محمد رزق شہاب کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں چھ مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ جکارتہ پولیس کے چیف فاضل عمران نے بتایا کہ یہ جھڑپ دارالحکومت کی ایک ہائی وے پر گزشتہ رات کو اس وقت ہوئی۔ ہائی وے پر جب پولیس نے تلاشی لینے کے لیے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی۔

رزق شہاب گزشتہ کچھ سالوں سے سیاسی اثرورسوخ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ حالیہ عرصے میں انہوں نے ملک کے کووڈ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعات بھی منعقد کیے ہیں۔