دنیا کا سب سے بڑا ڈرون، مصنوعی سیارچوں کو خلا میں پہنچائے گا

318

الاباما: ایک امریکی کمپنی نے ’’راون ایکس‘‘ کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا غیر انسان بردار طیارہ (ڈرون) تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ بہت کم وقت میں اور بہت کم خرچ پر مصنوعی سیارچوں کو خلا تک پہنچا سکے گا۔

’’ایوم‘‘ (Aevum) نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ڈرون 80 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے جبکہ اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ 60 فٹ ہے۔

اتنی بڑی جسامت کے باوجود اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کےلیے صرف ایک میل لمبے رن وے کی ضرورت ہوگی جبکہ ہینگر (ہوائی جہاز کھڑے کرنے کےلیے بنائی گئی خاص عمارت) میں اسے صرف 8000 مربع فٹ جتنی جگہ درکار ہوگی۔

یہی نہیں بلکہ ’’راون ایکس‘‘ (Ravn X) کو وہی ایندھن درکار ہوگا جو ایک عام جیٹ جہاز میں بھرا جاتا ہے۔