پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو بڑی شکست

419

ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بہ آسانی اننگز اور 134 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

کیوی کپتان کین ولیمسن پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ولیمسن نے اس اننگز میں کئی ریکارڈ توڑے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر اس نے 145 اوورز میں 519 رنز کا مجموعہ بنا لیا، اگرچہ ابتدا ہی میں اوپنر ول ینگ کی وکٹ محض 14 رنز پر گر گئی تھی تاہم اس کے بعد اوپنر ٹام لیتھن اور کپتان کین ولیمسن کے مابین شان دار اشتراک کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی۔