کورونا کے باعث سنڈانس فلم فیسٹیول ورچوئل منعقد کرنے کا اعلان

505

امریکا میں ہونے والے بڑے فلم فیسٹیولز میں سے ایک سنڈانس فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کے باعث اس بار فیسٹیول کو ورچوئل منعقد کیا جائے گا۔سنڈانس فلم فیسٹیول کو امریکا کے بڑے فلمی میلوں میں شمار کیا جاتا ہے، عام طور پر یہ فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے۔سنڈاس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں جبکہ فیسٹیول میں ایوارڈز دیے جانے سمیت شوبز شخصیات کے پینلز پر مشتمل پروگرامات بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔مذکورہ فلم فیسٹیول عام طور پر جنوری کے آخر اور فروری کے آغاز میں ہوتا اور اس بار بھی امکان ہے کہ فیسٹیول اپنے مقررہ وقت پر ہوگا مگر اس سال فیسٹیول ورچوئل ہوگا۔

عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث اس سال فیسٹیول کو ورچوئل منعقد کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے تصدیق کی کہ اگرچہ اس سال فلم فیسٹیول کو آن لائن منعقد کیا جائے گا، تاہم امریکا کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے تحفظ کی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ تھیٹرز میں بھی فیسٹیول کی فلمیں دکھائے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔رواںسال سنڈانس فلم فیسٹیول میں امریکا، برطانیہ و دیگر پورپی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 70 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی، فیسٹیول کا انعقاد امریکی ریاست اٹاہ میں کیا جاتا ہے۔