سوشل میڈیا پر تنقید سے گھبرا کراداکاری اورملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، ماورہ حسین

331

کراچی: اداکارہ ماورہ حسین نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ اور تنقید سے اتنی دلبرداشتہ ہوگئی تھیں کہ اداکاری اور ملک دونوں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

موجودہ دور میں فنکاروں کی کامیابی کا پیمانہ ان کی اداکاری سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز سے لگایا جاتا ہے۔ جس اداکار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سےز یادہ فالوورز ہوتے ہیں اسے سب سے زیادہ کامیاب تصور کیاجاتا ہے اور اس ریس میں آج پاکستان کا تقریباً ہر فنکار شامل ہوچکا ہے۔

آج سے چند سال قبل ایسا نہیں تھا بلکہ 5 سال پہلے تو فنکاروں کو معلوم بھی نہیں تھا کہ انسٹاگرام کس ایپ کا نام ہے ۔ اداکارہ ماورہ حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا اور خوب مقبول ہوئیں ۔لیکن اس مقبولیت کے ساتھ انہیں سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کی بھی برداشت کرنی پڑی۔