ایران سے جوہری معاہدہ بحال کرنے سے قبل امریکا خلیجی ممالک سے بھی مشاورت کرے، سعودی عرب

368

منامہ: سعودی عرب نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پائیدار معاہدے کے لیے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے قبل خلیجی ریاستوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اگر امریکا کی نئی حکومت نے خلیجی ممالک سے مشاورت کے بغیر ایران سے جوہری معاہدے کیا تو ایسا معاہدہ  پائیدار اور مستحکم نہیں ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے بحرین میں سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ کوئی بھی کامیاب اور پائیدار معاہدہ صرف علاقائی شراکت داروں سے مشورہ کرکے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں امریکا ایران سے معاہدے سے بحالی سے قبل ہم سے بھی صلاح مشور کردے گا۔