صحافیوں کے تحفظ کے لیے آئی پی آئی کے جنوبی ایشیائی منصوبے کا آغاز

564

کراچی: جنوبی ایشیا میں ذرائع ابلاغ کے اپنی نوعیت کے پہلے سرحد پار تعاون میں پانچ نیوز آرگنائزیشنز نے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) کے ساتھ شراکت کرلیا تاکہ خطے میں صحافیوں پر حملوں کی تحقیقات کریں اور اسے رپورٹ کریں، عوامی آگاہی پیدا کریں اور صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کو ختم کرنے کے لیے پالیسی بنانے والوں پر اثر انداز ہوسکیں۔

جزوی طور پر یونیسکو کے عالمی میڈیا ڈیفنس فنڈ (ایک ملٹی پارٹنر ٹرسٹ فنڈ جو تحقیقی صحافت اور صحافیوں کے خلاف جرائم پر استثنیٰ سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرتا ہے) کی حمایت یافتہ اقدام، جس کا عنوان ‘جنوبی ایشیا میں صحافیوں کے خلاف حملوں کی کوریج اور تفتیش: ایک سرحد پار تعاون’ ہے آئی پی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق 4 دسمبر کو شروع کیا گیا۔

یہ منصوبہ اس لیے انوکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان میں پبلیکیشنز ایک ساتھ مل کر خطے میں صحافیوں کے قتل، حملوں، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے بارے میں رپورٹ کر رہے ہیں تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کو آگاہ کرنے کے حق کو بھی محفوظ کیا جاسکے۔