کورونا وائرس، دنیا بھر میں 15 لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات

281

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 25 ہزار 732 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 58 لاکھ 94 ہزار 158 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 85 ہزار 656 اموات اور ایک کروڑ 47 لاکھ 74 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 736 اور 96 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 981 اور 65 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔