Browsing Category

بین الاقوامی

مصر: اخوان المسلمون کے 88 رہنماؤں کےخلاف فوجی عدالت کے فیصلے کی توثیق

مصر کی عدالت عظمیٰ نے اخوان المسلمون کے سینئر اراکین کی جانب سے 'غیر ملکی تنظیموں سے تعاون ' کیس میں فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر سمیت 88…

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: نام نہاد سرچ آپریشن میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، اس دوران مریضوں کے…

تاریخی عمارت آیا صوفیہ میں 86 سال بعد نماز 24 جولائی کو ادا کی جائے گی، ترک صدر

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل میوزیم آیا صوفیا کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے اور 24 جولائی سے نماز کی ادائیگی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔…

نیپال نے زہریلے پروپیگنڈے پر بھارتی نشریات پر پابندی لگا دی

کھٹمنڈو: نیپال نے زہریلا پروپیگنڈا کرنے پر ملک بھر میں بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات روک دیں، کیبل آپریٹرز کے مطابق فیصلے پر جمعرات سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت نیپالی ناظرین کی بھارت کے سرکاری دوردرشن…

بھارت میں کورونا وائرس عروج پر، 25 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی: بھارت ميں چوبيس گھنٹوں ميں کورونا کے 25 ہزار نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد مودی سرکار کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے جب کہ ملک بھر میں یومیہ بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باعث خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔  بھارتی…

بھارت: گینگسٹر وکاس دوبے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں گینگسٹر وکاس دوبے کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کانپور میں پولیس وین کو حادثہ پیش آیا تو گینگسٹر وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ پولیس کی…

چینی برانڈ نے جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر معذرت کرلی

چین کی معروف برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ آن لائن چینی اسٹور شین نے اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی جائے نماز کو …

سب سے معافی مانگتا ہوں‘‘ سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی’’

سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، ان کی لاش ایک دن بعد  برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیئول کے میئر پارک وان سون گزشتہ روز لا پتا ہو گئے تھے، آج کی ان کی لاش گھر کے قریبی علاقے سے برآمد ہو…

منگولیا میں طاعون کا مصدقہ کیس، حکام نے الرٹ جاری کردیا

چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں طاعون کے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد ہر طرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، حکام نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ سنہ 1346 سے 1353 تک یورپ کی ایک تہائی (5 کروڑ سے زائد افراد) آبادی کا صفایا کردینے والا گلٹی…

مصر، فرانس، جرمنی، اردن کا اسرائیل سے انضمام کا منصوبہ ترک کرنے کا مطالبہ

مصر، فرانس، جرمنی اور اردن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کے حصے کو منسلک کرنے سے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ ممالک کے…

بھارت: ایل جی پولیمر میں گیس اخراج پر جنوبی کوریائی سی ای او سمیت 11 افراد گرفتار

بھارتی پولیس نے ایل جی پولیمرز کے جنوبی بھارت میں قائم کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج کے 12 ماہ بعد کمپنی کے 12 اہلکاروں کو گرفتار کیا، واقعے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتار افراد میں کمپنی کے جنوبی کوریائی چیف ایگزیکٹو آفیسر…

کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی منائی گئی

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی  چوتھی برسی منائی گئی۔ برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی پر حریت قیادت کی کال پر  مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کئی علاقوں میں برہان وانی…