زائرہ وسیم کا مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست

12

نئی دلی: بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی مسلمان اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہیں لہذا مداحوں سے درخواست ہے کہ ان کی تمام تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا کہ میں آپ سب کے مسلسل پیارکا شکریہ اداکرتی ہوں، مجھے ہر وقت سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کی بے حد شکر گزار ہوں تاہم میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے میری تصاویر کو ہٹا دیں۔

زائرہ وسیم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تصاویر کو انٹرنیٹ سے ہٹانا انتہائی مشکل کام ہے تاہم میں درخواست کرسکتی ہوں کہ آپ مزید میری تصاویر کو شئیر مت کریں، میں اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جارہی ہوں اور آپ کا تعاون میرے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.