روسی صدر کی ضرورت مند ممالک کو’کورونا ویکسین‘ کی فراہمی کی پیشکش

11

 ماسکو: صدر ولادیمیر پوٹن نے جی-20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضروت مند ممالک کو روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جاری جی-20 سربراہ کے ورچوئل اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ہر شخص کو مؤثر اور محفوظ کورونا ویکسین فراہم ہونی چاہیئے جس کے لیے روس ضرورت مند ممالک کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔

روس کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ جی-20 کے اس اجلاس کے دنیا کو منصفانہ طور پر موثر اور محفوظ کورونا ویکیسن کی فراہمی کے مسودے کے حامی ہیں اور ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.