اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری

11

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

ادھر حماس نے اسرائیلی فوج فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا۔ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور چند عرب ممالک کے اسرائیل سے سفارتی وتجارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.