اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں میں سیکڑوں پاکستانی شامل

13

اسٹینفرڈ: اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرینِ شماریات نے ایک لاکھ سے زائد سائنس دانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سیکڑوں پاکستانی بھی شامل ہیں، یہ افراد اپنے تحقیقی مقالہ جات کے سبب ان دو فیصد بہترین سائنس دانوں میں شامل ہیں جو کئی حوالہ جاتی اشاریوں (انڈیکسنگ) سے سامنے آئے ہیں۔

اسٹینفرڈ پری وینشن ریسرچ سینٹر کے پروفیسر جان پی اے لونیڈیس، کیون ڈبلیو بویاک اور جیریون باس نے یہ فہرست مرتب کی ہے۔ اس میں انہوں نے سائنس داں کی تحقیق کو بہتر انداز میں بیان کرنے والے اشاریوں پر بات کی ہے جن میں انہوں نے سیلف سائٹیشن، ایچ انڈیکس، مختلف حوالہ جات، ایچ ایم انڈیکس سمیت دیگر کئی عوامل کو شائع کرکے بہتر انداز میں بھرپور ڈیٹا پیش کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.